- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی کا ملبہ میڈیا کے سر ڈال دیا
- نئی دہلی؛ مسلمانوں کی بے دخلی مہم کیخلاف احتجاج؛ محبوبہ مفتی گرفتار
- وفاق کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار
- پنجاب میں پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مانسہرہ سے گرفتار
امن کا سفیر ہوں مجھے قوم کے سپاہی کے نام سے پکارا جائے، گلو بٹ

نہ میں بد معاش ہوں اور نہ ہی میرا خاندان بد معاش ہے، لاہور میں جو کچھ ہوا وہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، گلو بٹ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز
لاہور: سانحہ لاہور میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا کر شہرت حاصل کرنے والے گلو بٹ کا کہنا ہے کہ میں امن کا سفیر ہوں لہذا مجھے گلو کریسی کے بجائے قوم کے سپاہی کے نام سے پکارا جائے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام “میڈیا آزاد ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ کا کہنا تھا کہ جو کچھ سانحہ لاہور میں ہوا اس پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ میرا نام گلو کریسی کی حیثیت سے نہ پکارا جائے۔ انہوں نے پوری دنیا سے درخواست کی کہ انہیں گلو کریسی کے بجائے گلو بٹ پاکستانی سولجر اور محافظ کے نام سے مشہور کیا جائے، مجھے اس بات پر فخر ہو گا کہ میں پاکستان کا محافظ ہوں، گلو تو بہادی کی علامت ہے اور یہ پاکستان کا دوسرا نام ہے۔ گلو بٹ کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارے ملک میں ڈرون حملے کرتا ہے، بھارت ہمارے معصوم لوگوں کو شہید کرتا ہے اور فلسطین میں اسرائیل جو ظلم کر رہا ہے تو انہیں کیوں دہشت گرد نہیں کہا جاتا۔
گلو بٹ نے کہا کہ نہ میں بدمعاش ہوں اور نہ ہی میرا خاندان بد معاش ہے، جو کچھ لاہور میں ہوا وہ کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں تو وہاں 2 فریقین کے درمیان صلح کرانے گیا تھا اور میں نے پولیس اور دوسرے فریق کے درمیان صلح کرائی لیکن میڈیا نے وہ سب کچھ نہیں دکھایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔