پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ، انتہا پسند مودی کی ہرزہ سرائی

آئی این پی  منگل 14 اکتوبر 2014
دس سال میں پاکستان نے پہلی بار 50کشتیاں چھوڑی ہیں، نریندر مودی۔ فوٹو: فائل

دس سال میں پاکستان نے پہلی بار 50کشتیاں چھوڑی ہیں، نریندر مودی۔ فوٹو: فائل

مہاراشٹر: انتہاء پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اندر چھپا ہندو دہشت گرد کھل کر سامنے آ گیا۔

سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے انتہا پسند لیڈر پھر پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے لگا، بھارتی فوج کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ تا کہ وہ چلا اٹھے، پاکستان کی پرانی عادتوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان کو پتہ چلنا چاہیے کہ وقت بدل گیا ہے، دس سال میں پاکستان نے پہلی بار 50کشتیاں چھوڑی ہیں۔مہاراشٹرمیں انتخابی ریلی سے خطاب   کے دوران کٹر ہندو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے امن کی کوششوں کی دھجیاں اڑا دیں۔

نریندر مودی سے پہلے بھی بے شمار بھارتی سیاستدان پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے رہے لیکن نریندر مودی نے عوامی جلسے میں براہ راست بھارتی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے حکم دے دیا کہ پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ تا کہ وہ چلا اٹھے، پاکستان کو پتہ چلنا چاہیے کہ وقت بدل گیا ہے، پرانی عادتوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جلسے سے خطاب کے دوران انتہا پسند ہندو رہنما نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پاکستان کا منہ بند کر دیا ہے، بارڈر پر پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی ہے، فوج کو مخاطب کرتے ہوئے نریندری مودی نے کہا کہ پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا جائے، جب گولے پاکستان پر بارش کی طرح برسیں گے تو وہ خود ہی چلائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔