- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ، انتہا پسند مودی کی ہرزہ سرائی
مہاراشٹر: انتہاء پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اندر چھپا ہندو دہشت گرد کھل کر سامنے آ گیا۔
سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے انتہا پسند لیڈر پھر پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے لگا، بھارتی فوج کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ تا کہ وہ چلا اٹھے، پاکستان کی پرانی عادتوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان کو پتہ چلنا چاہیے کہ وقت بدل گیا ہے، دس سال میں پاکستان نے پہلی بار 50کشتیاں چھوڑی ہیں۔مہاراشٹرمیں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کٹر ہندو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے امن کی کوششوں کی دھجیاں اڑا دیں۔
نریندر مودی سے پہلے بھی بے شمار بھارتی سیاستدان پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے رہے لیکن نریندر مودی نے عوامی جلسے میں براہ راست بھارتی افواج کو مخاطب کرتے ہوئے حکم دے دیا کہ پاکستان پر ایک ہزار گولے برساؤ تا کہ وہ چلا اٹھے، پاکستان کو پتہ چلنا چاہیے کہ وقت بدل گیا ہے، پرانی عادتوں کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جلسے سے خطاب کے دوران انتہا پسند ہندو رہنما نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے پاکستان کا منہ بند کر دیا ہے، بارڈر پر پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی ہے، فوج کو مخاطب کرتے ہوئے نریندری مودی نے کہا کہ پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا جائے، جب گولے پاکستان پر بارش کی طرح برسیں گے تو وہ خود ہی چلائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔