سرحدی کشیدگی پرپاک بھارت ڈی جی ایم اووزرابطہ، بھارتی شرانگیزی پراظہار تشویش

ویب ڈیسک  منگل 14 اکتوبر 2014
پاک فوج کی جانب سے سرحدی صورتحال اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فوٹو؛فائل

پاک فوج کی جانب سے سرحدی صورتحال اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فوٹو؛فائل

راولپنڈی: سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لئے پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشن نے بھارتی ہم منصب کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اووز کی سطح پر سرحدی کشیدگی کے حوالے سے رابطہ ہوا ۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا۔ ڈائریکٹر ملٹری آپریشن نے بھارت کی جانب سے سرحد پر یک طرفہ جنگ مسلط کرنے کی کوشش اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت نے اقوام متحدہ کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔