سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا آپریشن، قیدیوں کےقبضےسے موبائل فون اور دیگر سامان برآمد

ویب ڈیسک  منگل 14 اکتوبر 2014
رینجرز نے جیل کی مختلف بیرکوں میں سرچ آپریشن کیا فوٹو: فائل

رینجرز نے جیل کی مختلف بیرکوں میں سرچ آپریشن کیا فوٹو: فائل

کراچی: سندھ رینجرز نے سینٹرل جیل میں میں آپریشن کرکے قیدیوں کے قبضے سے جہادی مواد سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے سینٹرل جیل میں سرنگ کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد جیل کی مختلف بیرکوں میں سرچ آپریشن کیا گیااور ان میں موجود قیدیوں کی جامع تلاشی لی گئی، آپریشن کے دوران قیدیوں کے قبضے سے قینچی، چھریاں، موبائل فون، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے جھنڈے، برقی تاریں، سیڑھیاں، اور جہادی مواد برآمد کرلیا۔

واضح رہے کہ رینجرز نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی رات سینٹرل جیل سے ملحقہ رہائشی علاقے کے ایک مکان میں کارروائی کرکے سرنگ کے ذریعے جیل میں دہشتگردوں کے داخلے کی سازش ناکام بنادی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔