امریکی شہر شکاگو میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا، 3 پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 14 اکتوبر 2014
پولیس نے شواید جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔  فوٹو: شکاگو ٹریبیون

پولیس نے شواید جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ فوٹو: شکاگو ٹریبیون

ٹوپیکا: امریکی شہر شکاگو میں چھوٹے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی نژاد ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر توصیف الرحمان، ان کے دوست ڈاکٹر علی کانچ والا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ماریہ جاوید امریکی ریاست کنساس کے دارالحکومت ٹوپیکا میں رہائش پزیر تھے، تینوں افراد چھوٹے طیارے کے ذریعے ایک مشترکہ دوست سے ملاقات کے لئے شکاگو جارہے تھے کہ ان کا طیارہ پالوس ہلز کے قریب ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل طیارے نے علاقے میں کئی چکر کاٹے اس کے بعد طیارہ درختوں سے ٹکراتا ہوا زمین پر گر گیا۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔