آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 19 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

15رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 14, 2014
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کے 19 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ممکنہ اسکواڈ میں یونس خان کی ایک مرتبہ واپسی ہوئی ہے جبکہ وہاب ریاض، جنید خان، عمر اکمل جگہ نہیں بناسکے، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، محمدحفیظ، توفیق عمر، شان مسعود، سمیع اسلم، حارث سہیل، محمد طلحہ، سرفرازاحمد، رضاحسن، اسدشفیق، اظہرعلی، ذوالفقاربابر، یاسرشاہ، راحت علی،عمران خان، احسان عادل اور عطا اللہ شامل ہیں۔ 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان آسٹریلیا کے خلاف 4 روزہ میچ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دو میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں