- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
سعید اجمل بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عندیہ دیا ہے کہ بولنگ ایکشن غیر قانونی دینے جانے کے باعث پابندی کا شکار سعید اجمل ایکشن کی درستگی کے بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔
چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہر یار خان نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل کوپہلے غیر رسمی ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کرنے کے لے مقرر کئے گئے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے ان کے بولنگ ایکشن سے متعلق مثبت رپورٹ دی ہے جس میں ان کا کہنا ہے اجمل نے آئی سی سی کی قانونی حد 15 ڈگری تک بازو لے جانے کے مطابق اپنا ایکشن درست کر لیا ہے اوروہ غیر رسمی ٹیسٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔
شہر یار خان کا کہنا تھا کہ اگر سعید اجمل غیر رسمی ٹیسٹ کلیئر کرلیتے ہیں تو بورڈ آئی سی سی سے سعید اجمل کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کی درخواست کرے گا تاکہ وہ ورلڈ کپ تک پاکستانی ٹیم کو دستیاب ہو سکیں،اجمل کی ٹیم میں موجود گی سے ورلڈکپ میں ہماری فتح کے امکانات بڑھ جائیں گے اس لیے بورڈ انہیں آئی سی سی سے کلیئر کرانے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جلد انہیں غیر رسمی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا بھیجا جائے گا یہاں موجود بائیو مکینکس لیب میں ان کا ٹیسٹ ہوگا۔
واضح رہے کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن سری لنکا کے خلاف سیریز میں رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد ان کا آسٹریلیا میں موجود بائیو مکینکس لیب میں ٹیسٹ ہوا اور آئی سی سی نے ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کردی تھی جب کہ پاکستان کرکٹ بورد نے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو سعید اجمل کا بولنگ ایکشن درست کرنے کے لیے مختصر مدت کے لیے مقرر کیا تھا تاکہ ان کا بولنگ ایکشن ورلڈ کپ سے قبل درست کیا جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔