ملک میں ٹیکنوکریٹس اور آمر حکومتوں کی مزید گنجائش نہیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک  منگل 14 اکتوبر 2014
جوبھی پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گیا وہ دربد کی ٹھوکریں کھاتا رہا، آصف زرداری،
فوٹو: فائل

جوبھی پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گیا وہ دربد کی ٹھوکریں کھاتا رہا، آصف زرداری، فوٹو: فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہےکہ  ملک میں ٹیکنوکریٹس اور آمر حکومتوں کی مزید گنجائش نہیں جب کہ جوبھی پیپلزپارٹی کو چھوڑ کر گیا وہ دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں ٹیکنوکریٹس اور آمر حکومتوں کی مزید گنجائش نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ دھرنے اور استعفے دینے والے اسمبلیوں میں رہیں اور سسٹم چلتا رہے کیونکہ ترقی ہمیشہ سیاسی حکومتوں کے دور میں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بری خبر بڑی بن جاتی ہے لیکن بلبلے چلتے رہیں گے تاہم سیاست دانوں کی اکڑی گردنیں جھکی ہونی چاہئیں جبکہ نوجوانوں کا لیڈر ہونے کا دعویٰ کرنے والوں کو اپنی پارٹی کی طرف دیکھنا چاہئے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے منشور میں مرد اور عورت برابر ہیں اور جوبھی اس جماعت کو چھوڑ کر گیا وہ دربد کی ٹھوکریں کھاتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔