اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسمبلی رکنیت معطل ہونے کا امکان

ویب ڈیسک  منگل 14 اکتوبر 2014
 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 268 ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں،الیکشن کمیشن،
فوٹو؛فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 268 ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں،الیکشن کمیشن، فوٹو؛فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو 903 ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہوگئیں جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 168 ارکان نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 903 ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں جن میں سینیٹ کے 100 اور قومی اسمبلی کے 278 اراکین شامل ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کے 134، پنجاب کے 249، خیبرپختونخوا کے 87 اور بلوچستان اسمبلی کے 55 ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت اب تک 268 ارکان کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ اگر پرویز خٹک نے  اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی تو ان کی اسمبلی رکنیت بھی معطل کی جاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔