عراق میں خود کش کار بم دھماکے میں رکن پارلیمنٹ سمیت 21 افراد ہلاک اور 51 زخمی

اے ایف پی/ویب ڈیسک  منگل 14 اکتوبر 2014
خازیمیہ کےقریب چیک پوائنٹ پر چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ اچانک کار میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ فوٹو رائٹرز

خازیمیہ کےقریب چیک پوائنٹ پر چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ اچانک کار میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔ فوٹو رائٹرز

بغداد: عراق کے دارالحکومت کے داخلی راستے پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خود کش کار بم دھماکے میں رکن پارلیمنٹ سمیت 21 افراد ہلاک اور51 زخمی ہوگئے ہیں 

عراقی حکام کے مطابق بغداد کے داخلی راستے پر خازیمیہ کے قریب چیک پوائنٹ پر چیکنگ کا عمل جاری تھا کہ اچانک ایک کار میں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں21 افراد ہلاک اور51 زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں کئی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بدر ملیشیا کے کمانڈر اور عراقی پارلیمنٹ کے رکن احمد الخفاجی بھی شامل ہیں۔

 داعش نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا  کہ حملے کا مقصد احمد الخفاجی کوہی ٹارگٹ بنانا تھا اور اس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خازیمیہ میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 38 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔