کرسی کسی کی بھی ہو ہم نے جمہوریت کو بچانا ہے آصف زرداری

ہم نے ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے آج کی ملالہ اور آنے والی ملالاؤں کوملک میں اچھا ماحول ملے،شریک چیرمین پیپلزپارٹی


ویب ڈیسک October 15, 2014
پاکستان کو اللہ نے بہت کچھ دیا ہے ہمیں صبر کرنا سیکھنا چاہئے،سابق صدر فوٹو:فائل

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے کرسیوں کی جنگ نہیں کرنی بلکہ کرسی کسی کی بھی ہو ہم نے جمہوریت کو بچانا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جو وعدے کئے ان کو پورا کیا، ہم نے نہ صرف فاٹا کے لوگوں کو ان کے حقوق دیئے بلکہ حکومت میں آتے ہی بلوچوں سے بھی معافی مانگی جب کہ ہمارے دور اقتدار میں ٹیکسٹائل کی برآمدات14ارب ڈالرتک پہنچ گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ پالیسیوں کودیکھ کرپیسہ باہرسے لاتے ہیں نہ کے تقریریں سن کر، ہم نےقوم کے لئےجوبھی کرنا ہےوہ ہمیشہ کے لئے کرناہے، پاکستان کو اللہ نے بہت کچھ دیا ہے ہمیں صبر کرنا سیکھنا چاہئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کرسیوں کی جنگ نہیں کرنی بلکہ کرسی کسی کی بھی ہو ہم نے جمہوریت کو بچانا ہے، ہم نے اپنی اگلی نسلوں کو بھی بچانا ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے آج کی ملالہ اور آنے والی ملالاؤں کو ملک میں اچھا ماحول ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی ٹی وی چینلزمیں گلوبٹ جیسی سوچ والےلوگ ہیں ، پنجاب سب پاکستانیوں کا ہے اور میرا پنجاب سے پرانا رشتہ ہے کیوں کہ میں نے یہاں 7 سال جیل میں کاٹے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں