انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل پرمقام حاصل کیا،ماریہ واسطی

آئی این پی  بدھ 15 اکتوبر 2014
میرے نزدیک ہر انسان ہی خوبصورت ہوتا ہے، ماریہ واسطی۔ فوٹو : فائل

میرے نزدیک ہر انسان ہی خوبصورت ہوتا ہے، ماریہ واسطی۔ فوٹو : فائل

لاہور: ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں خوبصورتی اور صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔

اپنی صلاحیتوں کے بل پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کے لیے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خوبصورت چہرہ خدا کا تحفہ ہوتا ہے لیکن کامیابی کے لیے صلاحیتوں کا ہونا بھی نا گزیر ہے ۔ میرے نزدیک ہر انسان ہی خوبصورت ہوتا ہے لیکن صلاحیتوں کے اعتبار سے مختلف کیٹگریز ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔