حیسکو نے نادہندگی پر سیکڑوں بجلی کنکشنز منقطع کر دیے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 15 اکتوبر 2014
اب تک 85 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔  فوٹو : فائل

اب تک 85 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

حیدر آباد: حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سلیم جاٹ کی ہدایت پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف حیسکو اور ایف آئی اے کی خصوصی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

منگل کو نوابشاہ، سانگھڑ، دوڈ، ٹنڈو آدم،کوٹری، بدین و دیگرعلاقوں میں چھاپوںکے دوران نادہندگی پر 350 بجلی کنکشن منقطع کیے گئے۔ حیسکو ترجمان کے مطابق نوابشاہ میں واجبات کی عدم ادائیگی پر 70کنکشن، سانگھڑ میں 55 ، دوڑ میں 45 ، ٹنڈو آدم میں 80 ، کوٹری میں 4، بدین میں 60بجلی کنکشن اور 185غیر قانونی کنڈا کنکشن منقطع کیے گئے۔ جبکہ متعدد ٹرانسفارمر بھی اتار لیے گئے ۔  جبکہ اب تک 85 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔