- شاہین شاہ شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر خفا
- پشاور پولیس لائنز دھماکا کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت
- اسلام آباد کے تفریحی پارک میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
- شیخ رشید کی حوالگی کیلیے کراچی کا ایس ایچ او صحافی بن کر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا
- بھارت کا روسی پیٹرول کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کرنے کا فیصلہ
- کراچی کے طلبہ نے اسٹریٹ کرائمز کا حل پیش کردیا
- شیخ رشید کو سندھ منتقل کرنے کی درخواست مسترد
- آواز دہرے طریقے سے سرطان کا علاج کرسکتی ہے
- 500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا پرچہ دیتے ہوئے بے ہوش!
- 133 نوری سال دور ستارے کے گرد رقص کرتے سیاروں کی ویڈیو جاری
- عمران خان جیل بھرو تحریک کے بجائے ڈوب مرو تحریک شروع کریں، مریم اورنگزیب
- ایران؛ حجاب نہ کرنے والی خواتین پر نئی سزاؤں کا اعلان
- حکومت کی آئی ایم ایف کو 300 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی یقین دہانی
- عمران خان کو جیل جانے کا شوق ہے تو وہ ضمانتیں کیوں کروا رہے ہیں، وزیر مملکت
- اتائی ڈاکٹر کا لوہے کی گرم راڈ سے نمونیہ کا علاج؛ نوزائیدہ بچی ہلاک
- قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ ڈی ایس پی بن گئے
- جاسوسی غباروں کی پرواز؛ امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا
- عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان
- امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی مؤقف مسترد کردیا
- شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
ہاکی پلیئرز کو ماہانہ بنیادوں پرمعاوضہ دیا جائے، ہیڈ کوچ
ہاکی کیمپس کے دوران یومیہ کی بنیاد پر ملنے والے ہزار روپے ناکافی ہیں، شہناز شیخ فوٹو: فائل
لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اور پلیئرز کو ماہانہ بنیادوں پر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے۔
نمائندہ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ کیمپوں کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ملنے والی رقم نہ ہونے کے برابر ہے، باہر کے ممالک کی طرح ہمارے بھی معاوضوں میں اضافہ ہونا چاہیے، حکومت سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے پی ایچ ایف کا خزانہ خالی پڑا ہے، قومی کھیل کومالی بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اپنا کردار ادا کریں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول اورسیکریٹری رانا مجاہد علی سے لاہور میں ملاقات کی ہے ، جس میں حکام پر واضح کیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو 6 ماہ گزر جانے کے باوجود ماہانہ بنیادوں پر معاوضوں کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہیں۔
پی ایچ ایف آفیشلز نے مثبت جواب دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ہم بھی ٹیم مینجمنٹ، سلیکٹرز اور پلیئرزکو پرکشش معاوضے دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے فیڈریشن کومالی وسائل کا سامنا ہے، ایک سوال پر شہناز شیخ نے کہا کہ قومی کیمپوں کے دوران کوچز اور سینئر پلیئرز کو ایک ہزار جبکہ جونیئر کھلاڑیوں کو صرف800 روپے ملتے ہیں، مہنگائی کے اس دور میں یہ رقم نہ ہونے کے برابر ہے، سابق اولمپئن نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کوچز اپنی فیڈریشنز سے ماہانہ بنیادوں پر کروڑوں جبکہ پلیئرز لاکھوں روپے معاوضہ لیتے ہیں جبکہ پی ایچ ایف کے خزانے میں پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں ایک پائی بھی نہیں مل سکی۔
یاد رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر قاسم ضیا نے تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا جس کے عوض اے کیٹیگری کے پلیئرز کو 50 ہزار ، بی کو 40 اور سی کیٹیگری کو 30 ہزار روپے ملتے تھے، تاہم حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے20 ماہ سے یہ معاوضے بھی انھیں نہیں مل سکے، حکومت تعاون کرے تو پاکستانی ہاکی ٹیم کو دنیا کی ٹاپ فور میں شامل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔