- راولپنڈی میں مردہ جانوروں کا دو ہزار کلو گوشت برآمد
- چین نے تبدیلی لانے والوں کو کہا تھا الیکشن میں مداخلت نہ کریں،وزیر منصوبہ بندی
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
این اے 149 ملتان کے ضمنی انتخاب میں عامر ڈوگر کو جاوید ہاشمی پر واضح برتری
جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ (ن) جبکہ عامر ڈوگر کو تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے فوٹو: فائل
ملتان: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ حلقے کے 3 لاکھ 45 ہزار 998 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 286 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ ضمنی انتخاب میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر جاوید صدیقی اور عامر ڈوگر سمیت 12 امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ مخدوم جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان ہے۔ پولنگ کے دوران کئی مقامات پرعامر ڈوگر اور جاوید ہاشمی کے حامیوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی اور ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے، شمس آباد پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے باعث عارضی طور پرپولنگ کا عمل بھی رکا تاہم رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرکے پولنگ دوبارہ شروع کرادی۔
اب تک 245 پولنگ اسٹیشنز کےغیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامرڈوگر کو 54 ہزار 211 جبکہ جاوید ہاشمی کو 44ہزار311 ووٹ ملے ہیں۔ عامر ڈوگر کی برتری میں اضافے کے ساتھ ساتھ حلقے میں تحریک انصاف کے کارکنوں میں بھی جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے اور وہاں جشن کا سماں ہے۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں اس حلقے سے جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم تحریک انصاف کی جانب سے استعفے جمع کرانے کے بعد ان کے پارٹی چیئرمین عمران خان سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران استعفے کا اعلان کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔