رندھیراورریکھا 16سال بعد ایک ساتھ پھر بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے

ویب ڈیسک  بدھ 15 اکتوبر 2014
ریکھا میری بہت اچھی دوست ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ 20 فلموں میں کام کر چکے ہیں، رندھیر کپور

ریکھا میری بہت اچھی دوست ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ 20 فلموں میں کام کر چکے ہیں، رندھیر کپور

ممبئی: فلم سپرنانی میں ماضی کی مقبول جوڑی رندھیر کپور اورریکھا 16 سال بعد ایک بار پھر ایک  ساتھ نظر آئیں گے۔

رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ ریکھا میری  بہت اچھی دوست ہے اور ہم دونوں ایک ساتھ 20 فلموں میں کام کر چکے ہیں اورایک بار پھر 16 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریکھا میری پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ایک ہے بے شک لوگوں کی نظر میں وہ  ایک موڈی خاتون سہی لیکن میرے ساتھ ہمیشہ ایک جیسی رہتی ہیں۔

اپنے نانا بننے کے حوالے سے رندھیرکپور کا کہنا تھا کہ کرینہ کا فی الحال ماں بننے کا ارادہ نہیں اوراگر وہ اس  میں خوش ہے تو میں بھی اس کی خوشی کے ساتھ خوش ہوں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار اندرا کمار کی فلم ’’سپر نانی‘‘ میں رندھیر کپور اور ریکھا اہم کردار ادار کر رہے ہیں اور فلم 31 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔