تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظورہوئے تو سیاسی بحران میں اضافہ ہوگا، سراج الحق

ویب ڈیسک  بدھ 15 اکتوبر 2014
تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کا احترام کریں اور معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔، سراج الحق، فوٹو:فائل

تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کا احترام کریں اور معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔، سراج الحق، فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور دھرنے والے کسی واقعات کا انتظار کرنے کے بجائے آگے بڑھ کر اقدامات کریں جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی سے اپیل ہے وہ تحریک انصاف کے استعفے مسترد کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سراج الحق نےکہا کہ دھرنے کے قائدین نے جلسوں کا راستہ اختیار کیا جو خوش آئند ہے لہٰذا اب تینوں فریقین واقعات کا انتظار کرنے کے بجائے آگے بڑھ کر اقدامات کریں جبکہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے استعفے مسترد کردیں اگر استعفے منظور ہوئے تو سیاسی بحران میں اضافہ ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ وہ عمران خان سے بھی درخواست کریں گےکہ  استعفے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کا احترام کریں اور معاملے کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔