16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کا آغاز؛ ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن میرن کیتھرین کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

نیٹ نیوز  جمعرات 16 اکتوبر 2014
16 ویں ممبئی فلم فیسٹیول کے آغاز پر اکشے کمار ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے رہے ہیں۔   فوٹو : فائل

16 ویں ممبئی فلم فیسٹیول کے آغاز پر اکشے کمار ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دے رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے لیے گزشتہ روز 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا۔

جس میں ہالی ووڈ لیجنڈ اداکارہ ہیلن میرن اور اداکارہ کیتھرین دینیویو کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیلن میرن کو 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں اداکارہ ایشوریہ رائے نے جب کہ اداکارہ کیتھرین دینیویو کو اکشے کمار نے اپنے ہاتھ سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا۔

اس موقع پر کیتھرین کا کہنا تھا کہ لائف ٹائم اچیومنٹ انھیں 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول میں شریک ہوکر اچھا لگا۔ ہیلن نے کہا کہ ان کا کیریئر کا سفر بہت طویل ہے، 13 برس کی عمر میں انھوں نے فلمی کیریئرکا آغاز کیا۔ انھیں خوشی ہے کہ وہ نہ صرف 16ویں ممبئی فلم فیسٹیول کا حصہ بنی بلکہ یہ خصوصی ایوارڈ بھی جیتا ہے۔ 16واں فلم فیسٹیول 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔