شہید ملت لیاقت علی خان کی 63 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شہید ملت کی برسی کےموقع پرکراچی سمیت ملک بھرمیں سیمینار، کانفرنسز، مباحثوں اوردیگرتعزیتی تقاریب کا اہتمام کیا گیا


ویب ڈیسک October 16, 2014
شہید ملت کی برسی کےموقع پرکراچی سمیت ملک بھرمیں سیمینار، کانفرنسز، مباحثوں اوردیگرتعزیتی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ فوٹو: فائل

شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63 ویں برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63 ویں برسی جمعرات کو نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی جس کے لئے کراچی سمیت ملک بھرمیں سیمینار، مذاکروں، کانفرنسز، مباحثوں اوردیگرتعزیتی تقاریب کا اہتمام کیاگیا جس میں تحریک پاکستان سمیت ملک وقوم کے لئے لیاقت علی خان کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شہید ملت کی برسی کے موقع پر مساجد میں قرآن خوانی بھی کی گئی اور نوابزادہ لیاقت علی خان سمیت دیگر شہدائے پاکستان کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا بھی انعقاد کیاگیا۔

خادمین ملت پاکستان کے زیراہتمام شہید ملت خان لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت معروف سماجی کارکن صغیرعلی صدیقی نے کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں