وزیراعظم کا چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

عامر خان  جمعرات 16 اکتوبر 2014
وزیر اعظم نواز شریف نے اس حوالے سے وفاقی کابینہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نواز شریف نے اس حوالے سے وفاقی کابینہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کے معاملے کو حل کرنے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ اور انتخابی اصلاحات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر اسحق ڈار کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وفاقی حکومت کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وفاقی حکومت کو فوری چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے احکام جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے اس حوالے سے وفاقی کابینہ کے اہم ارکان اور مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی ہے اور اتفاق کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔