- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید ضمانت کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
- قصور میں پولیس کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 33 کروڑ کا تیل برآمد
دھرنا ڈرامے کا دھڑن تختہ ہوگیا اور آئندہ چند روز میں یہ اپنی موت مرجائیں گے، سعد رفیق

عمران خان،طاہر القادری، پرویز مشرف اور چوہدری برادران ملک کے خلاف ناپاک عزائم رکھتے ہیں، خواجہ سعد رفیق فوٹو: فائل
راولپنڈی: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ دھرنا ڈرامے کا دھڑن تختہ ہوگیا اور آئندہ چند روز میں دھرنے خود ہی اپنی موت مرجائیں گے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ دھرنا ڈرامے کا دھڑن تختہ ہوگیا اور آئندہ چند روز میں دھرنے خود ہی اپنی موت مرجائیں گے،عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری، پرویز مشرف اور چوہدری برادران ملک کے خلاف ناپاک عزائم رکھتے ہیں، عمران خان اورطاہرالقادری نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ ڈالی، چین کے صدر نے بھارت میں 20ارب ڈالر کے معاہدے کئے لیکن وہ دھرنوں کی وجہ سے پاکستان نہیں آسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت بجلی تو استعمال کررہی ہے لیکن بل ادا نہیں کررہی جس پر آئیسکو اپنے قوانین کے مطابق ان کی بجلی کاٹ رہی ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملتان کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کواخلاقی شکست ہوچکی کیوں کہ کرپشن میں لتھڑے ہوئے امیدوار کی حمایت ان کی اخلاقی شکست ہے، ملتان میں درحقیقت جمہوریت اور جھوٹ کا مقابلہ ہے اور ہم جھوٹ کے مقابلے میں جمہوریت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پر انتخابات میں دھاندلی کروانے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہم نے مخالفوں کی جیت کو تسلیم کیا، دھاندلی کے الزام لگانے والے اگر سچے ہیں تو عدالت جائیں لیکن وہ ایسا نہیں کررہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔