وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی وعسکری قیادت کا اجلاس داخلی اورعلاقائی صورتحال پرغور

اجلاس میں وزیر دفاع ، وزیر داخلہ، مشیر خارجہ اور آرمی چیف کےعلاوہ موجودہ اور نامزد ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی


ویب ڈیسک October 16, 2014
اجلاس میں آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی سیکیورٹی صورت حال اور علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں داخلی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی ظہیرالاسلام اورنامزد ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال، خطے کے حالات اور علاقائی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں