ہما قریشی کی انجلینا جولی جیسی بننے کی خواہش ، بڑھتی عمر کیساتھ ہدایتکاری کا ارادہ

شوبز ڈیسک  جمعـء 17 اکتوبر 2014
 بھائی کے ساتھ مل کر ہدایتکاری کرنا ممکن نہیں ہے، ہم دونوں بہت مختلف رائے رکھتے ہیں، ہما قریشی۔  فوٹو: فائل

بھائی کے ساتھ مل کر ہدایتکاری کرنا ممکن نہیں ہے، ہم دونوں بہت مختلف رائے رکھتے ہیں، ہما قریشی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ ہماقریشی نے ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے نقش قدم پر چلنے کی ٹھان لی اور اداکاری کے دوران بڑھتی عمر کے ساتھ فلموں کی ہدایتکاری کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ہما قریشی کا کہنا ہے کہ اداکارہ انجلینا جولی کی طرح اداکاری کے بعد وہ ہدایتکاری کا آغاز کریں گی۔

بطور اداکارہ ہٹ فلمیں “Gia”، “Girl, Interrupted” اور “Lara Croft: Tomb Raider” دینے کے بعد 39 سال کی عمر میں انجلینا جولی نے بطور ہدایتکارہ 2011ء میں اپنی پہلی فلم “In the Land of Blood” بنائی اور پھر بعد میں فلم “Honey” کو بھی ڈائریکٹ کیا۔ ’’ایک تھی ڈائن ‘‘ اور مشہور کلاسیکل فلم ’’ڈیڑھ عشقیہ ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی بھی کچھ ایسا ہی سوچ رہی ہیں۔ اس بارے میں 28 سالہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ ’’ابھی وہ ڈائریکٹ نہیں کرسکتیں اور جب میں 55برس کی ہو جاؤں گی تو پھر فلمیں ڈائریکٹ کروں گی۔ میں انجلینا جولی کے رستے پر چلنا چاہتی ہوں۔‘‘ جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے اداکار بھائی ثاقب سلیم کے ہمراہ فلمیں ڈائریکٹ کریں گی تو ہما قریشی نے کہا کہ بھائی کے ساتھ مل کر ہدایتکاری کرنا ممکن نہیں ہے، ہم دونوں بہت مختلف رائے رکھتے ہیں۔

ہوسکتا ہے کہ ہم ایک فلم میں اکٹھا کام کریں اور یہ بہت دلچسپ ہوگا کیونکہ ہم دونوں ہی بہت مسابقتی اداکار ہیں اور یہ بہت ہی عمدہ ہوگا۔ اداکارہ ان دنوں فلم ’’ بدلاپور‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو آئندہ سال فروری میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ دوسری طرف اداکارہ نے گزشتہ روز بھارت کی کلر کاسمیٹکس سیکشن برانڈ ’’اوری فلیم‘‘ کی بطور سفیر بھی معاہدہ کر لیا ہے۔

2012 ء کی فلم ’’دی گینگ آف وسی پور‘‘ کی ہیروئن ہما قریشی نے اس موقع پر گزشتہ روز کالے رنگ کا گاؤن زیب تن کر رکھا تھا جب کہ اپنے بال بھی گھنگھریالے کیے ہوئے تھے اور ہونٹوں پر سرخ رنگ کی لپ سٹک کے ساتھ اپنے حسن کے جلوے بکھیرتے ہوئے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں تو اس وقت اداکارہ کو مشہور کلر کاسمیٹکس کا ’’چہرہ‘‘ قرار دیا گیا۔ اس دلکش اعلان کے بعد پھر اداکارہ ہما قریشی نے وہیں پر کاسمیٹکس کی نئی رینج ’’دی ون‘‘ بھی متعارف کروائی جو کہ اوری فلیم پر مشتمل تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔