پاکستان کی مضبوطی ترکی کی مضبوطی ہے،احمد اوگلو

آئی این پی  جمعـء 17 اکتوبر 2014
تجارت ، سر مایہ کاری اور رابطوں کو مزید فروغ دینا ہو گا، احمد اوگلو۔ فوٹو : فائل

تجارت ، سر مایہ کاری اور رابطوں کو مزید فروغ دینا ہو گا، احمد اوگلو۔ فوٹو : فائل

انقرہ: ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے جلد پاکستان کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مضبوطی ترکی کی مضبوطی ہے۔

دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انقرہ میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی ترکی کی مضبوطی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور جلد سٹریٹجک تعاون کونسل اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستان کا دورہ کروں گا۔ وفاقی وزیر نے ترک وزیراعظم کو معاشی ترقی سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ تجارت ، سر مایہ کاری اور رابطوں کو مزید فروغ دینا ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔