- زرداری پر عمران خان قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید تھانے طلب
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
- دہشت گرد نماز کی پہلی صف میں موجود تھا، خواجہ آصف
- بنی گالہ سے قتل کے ملزم کو لے جانے والی جھنگ پولیس پر فائرنگ، اہلکار شہید
- بابراعظم میرے بیٹے جیسا ہے اُس سے کبھی ناراض نہیں ہوا، وسیم اکرم
- پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے، وزیراعظم
- امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ؛ صدر اور اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھنے کو تیار
- صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا
- جنوبی افریقا میں سالگرہ کی تقریب پر فائرنگ؛ 8 افراد ہلاک
- فواد چوہدری کہاں ہیں کچھ پتا نہیں، حبا چوہدری
- پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، اہلکاروں سمیت 32 افراد شہید
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
افتخارچوہدری، رمدے اور نجم سیٹھی کو ہمارے حوالے کردیں 2 کروڑ ووٹ لے کر دکھاؤں گا، شیخ رشید

آصف زرداری اور نوازشریف ایک سکے کے دو رخ اورایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں،شیخ رشید، فوٹو:فائل
سرگودھا: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں ہم نے الیکشن میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ لیے جس پر نوازشریف سے کہتا ہوں کہ افتخار چوہدری، خلیل رمدے اور نجم سیٹھی کو ہمارے حوالے کردیں دو کروڑ ووٹ لے کر دکھاؤں گا۔
سرگودھا میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارے ساتھ دھوکا ہوتا آرہا ہے،پٹواریوں سے ہماری تذلیل کرائی جارہی ہے لیکن اب عوام سےکہتا ہوں کہ وہ نکلیں اور نواز حکومت کا بوریا بستر گول کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں ان کے لیے عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے کہ وہ جان دے دیں گے لیکن وزیراعظم کا استعفیٰ لے کر ہی جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 6 سال پہلے کہا تھا کہ آصف زرداری اور نوازشریف ایک سکے کے دو رخ ہیں دونوں ایک دوسرے کی انشورنس پالیسی ہیں، ملک میں کبھی زرداری کبھی نواز اور کبھی مداری آرہے ہیں، معیشت تباہ ہوچکی ہے اور بجلی کےنام پر ڈاکا ڈالا جارہاہے، توانائی منصوبوں میں خواجہ آصف نے اربوں کی کرپشن کی جس پر نوازشریف کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج دھرنے کی وجہ سے (ن) لیگ کی صوبے اور مرکزی حکومت میں پھوٹ پڑ چکی ہے، نوازاور شہباز شریف ایک لائن پر نہیں ہیں جبکہ آصف زرداری عمران خان کو بلبلا کہا لیکن وہ خود سینما کی ٹکٹیں بلیک کرتے تھے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قیادت روز روز پیدا نہیں ہوتی اور تحریکیں روز نہیں چلتیں، جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان نوازشریف کے استعفے کے بغیر چلے جائیں گے وہ عقل کے اندھے ہیں، محرم کے بعد عمران خان سارے ملک میں دھرنے، شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کا اعلان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی بدنصیبی ہے کہ دین مولانا فضل الرحمان جیسے لوگوں کے ہاتھ آگیا وہ نام اسلام کا لیتے ہیں اور نظریں اسلام آباد کی طرف رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔