- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
بک شاپ میں پھنس جانے والے شخص کو ٹویٹر نے دلائی آزادی
لندن: بک شاپ کی بالائی منزل پر ایک شخص کتاب پڑھنے میں اتنا کھو گیا کہ اور اسے وقت کا احساس ہی نہ ہوا جب کہ اس دوران بک شاپ کے مالک دکان بند کر کے گھر کو ہولیے اور وہ شخص اندر ہی رہ گیا تاہم 2 گھنٹے بعد ٹویٹر کے ذریعے پیغام رسانی اس کی آزادی کا باعث بن گئی۔
امریکی ریاست ٹیکساس کا شہری ڈیوڈ ولز کسی کتاب کی تلاش میں لندن کی مشہور بک شاپ واٹراسٹون پہنچا اور مطلوبہ کتاب کی تلاش شروع کردی، اسی دوران وہ دکان کی بالائی منزل پر پہنچ گیا لیکن وہ وہاں کتاب پڑھنے میں اتنا مشغول ہوگیا کہ اسے احساس ہی نہ ہوا کہ دکان بند ہوگئی، جب ڈیوڈ کچھ دیر بعد نیچے اترا تو اس نے دیکھا کہ بک شاپ بند ہے تو اسے پریشانی لاحق ہوئی۔
ڈیوڈ ولز نے اس دوران ٹویٹر کے ذریعے دکان کے مالکان کے نام پیغام دیا کہ وہ ا ن کی واٹر اسٹون بک شاپ میں بند ہوگیا ہے جسے 2 گھنٹے گزر گئے ہیں لہذا اسےیہاں سے نکالا جائے اور اس کے ساتھ ہی اس نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تصویر بھی لگادی جس میں وہ دکان کے شٹرز کے پیچھے کھڑا دکھائی دے رہا تھا،اس کی اس ٹویٹ کو 8 ہزار سے زائد افراد نے ری ٹویٹ کیا، اس کی یہ کوششں رنگ لے آئی اس دوران نہ صرف شاپ کے مالکان پہنچ گئے بلکہ پولیس بھی اس کی مدد کو آپہنچی اور یوں اس نے ایک بار پھر آزاد فضا میں سانس لی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔