- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
خورشید شاہ ’’مہاجر‘‘ لفظ کو گالی دینے پر معافی مانگیں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مطالبہ

خورشید شاہ یہ اجازت اور بیان دینے والے کون ہوتے ہیں ہم مہاجروں کو بھی سندھ میں رہنے دیں گے، رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی فوٹو: ایکسپریس نیوز
کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ’’مہاجر‘‘ لفظ کو گالی دینے پر مہاجر قوم سے معافی مانگیں اور اپنا بیان فوری واپس لیں۔
کراچی میں رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایسے بیانات دے کر سندھ میں آگ بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے، خورشید شاہ نے لفظ ’’مہاجر‘‘ کو گالی دی لیکن درحقیقت نفرت اور تعصب کی بات کرنا گالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متروکہ سندھ کی 80 فیصد زمین کے مالک ہیں لیکن سندھ تو جاگیرداروں اور وڈیروں کے قبضے میں ہے، ہم نے تو کسی کی ایک انچ زمین بھی غصب نہیں کی۔
حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں پناہ گزین نہیں بلکہ ہجرت کرکے آئے ہیں، پناہ گزین کا لفظ کیمپوں میں رہنے والوں کے لئے استعمال ہوتا ہے اور خورشید شاہ یہ اجازت اور بیان دینے والے کون ہوتے ہیں ہم مہاجروں کو بھی سندھ میں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل کراچی میں پیپلز پارٹی کا جلسہ ہے جس کے لئے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین پہلے ہی خیر سگالی اور نیک خواہشات کا پیغام دے چکے ہیں کیونکہ ہم سندھ میں بسنے والے ہر شہری کو سندھی سمجھتے ہیں لیکن اس موقع پر ایسا بیان دینا لمحہ فکریہ ہے، ایسے بیان سے سندھ کو مستحکم کرنے میں مدد نہیں ملے گی لہٰذا خورشید اپنا بیان فوری واپس لیں اور مہاجر لفظ کو گالی دینے پر معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں جناح باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لفظ ’’مہاجر‘‘ گالی ہے اس لئے اسے استعمال نہ کیا جائے کیوں کہ مہاجر وہ ہوتے ہیں جو کیمپوں میں رہیں لیکن ہم سب کو ساتھ رکھیں گے کسی کی ہندوستان واپسی نہیں چاہتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔