- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- پختونخوا کو انسداددہشت گردی کیلیے اربوں روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
برطانیہ میں 3 سال قبل انتقال کرجانے والی خاتون نے بھیج دیا قبرسے پوتی کے نام پیغام

اپنی دادی سے بہت محبت کرتی تھی اس لیے ان کے نمبر پر اکثر ٹیکسٹ میسج بھیجتی رہتی تھی،شیری ایمرسن۔ فوٹو فائل
لندن: برطانیہ میں 3 سال قبل انتقال کرجانے والی خاتون کی جانب سے اپنی پوتی کے نام موبائل فون پر آنے والے پیغام نے نہ صرف اسے پریشان کردیا بلکہ اسے بسترعلالت پر بھی پہنچا دیا۔
ہوا کچھ یوں کی کہ جنوبی شیلڈ کی رہنے والی لیسلے ایمرسن انتقال کر گئیں تو موبائل فون سمیت ان کی چند پسندیدہ اشیا بھی ان کے ساتھ قبر میں دفن کردی گئیں جب کہ ان کی پوتی شیری ایمرسن جو اپنی دادی سے بہت محبت کرتی تھی اسے اپنی دادی کی موت کا بہت دکھ ہوا، وہ اپنی دادی کے قریب رہنے کے لیے اکثر انہیں ان کے نمبر پر ٹیکسٹ میسج کرنے لگی اور ایک دن 3 سال بعد اچانک شیری ایمرسن کو اپنی دادی کی طرف سے ایک پیغام کا جواب کچھ یوں ملا، ’’میں تمہیں دیکھ رہی ہوں اور جلد سب کچھ بہتر ہوجائےگا‘‘ بس پھر کیا تھا قبر سے میسج کا آجانا اس ٹیکسٹ میسج نے شیری کو سخت پریشان کردیا۔
جب اس کی فیملی کے کسی شخص نے دادی کے نمبر پر فون کیا تو پتہ چلا کہ اس نیٹ ورک کو چلانے والی کمپنی نے یہ نمبر کسی اور کودے دیا ہے اور اس شخص نے جب شیری کے میسج پڑھے تو سمجھا کہ کوئی دوست انہیں تنگ کر رہا ہے۔ اس نے مذاق کا جواب مذاق میں دے دیا لیکن ان کا یہ پیغام شیری ایمرسن کو نہ صرف پریشان کردیا بلکہ ذہنی طور پر بیمار بھی کردیا۔ حققیت سامنے آنے پر نیٹ ورک کمپنی نے شیری ایمرسن سے اس پریشانی پر معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ کسی انتقال کرجانے والے شخص کا نمبر کسی دوسرے شخص کو فوری الاٹ نہیں کیا جاتا تاہم پھر بھی وہ ایمرسن سے ان کی پریشانی پر معافی مانگتے ہیں۔
شیری ایمرسن کاکہنا تھا کہ وہ اپنی دادی سے بہت محبت کرتی تھی اس لیے ان کے نمبر پر اکثر ٹیکسٹ میسج بھیجتی رہتی تھی اگرچہ اسے پتہ ہے کہ دادی زندہ نہیں لیکن ان تک میرا پیغام پہنچ جاتا ہے۔ اچانک ان کا میسج آجانا ان کے لیے صدمے اور ذہنی پریشانی کا باعث بن گیا اور اس کے دل میں خوف بیٹھ گیا کہ کوئی شخص مرنے کے بعد کیسے میسج کرسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔