- اسمبلیاں تحلیل کرنا بہترین حکمت عملی تھی، حکومت بند گلی میں آگئی، عمران خان
- چیف آرگنائزر بننے پر ہونے والی تنقید، مریم نواز پھٹ پڑیں
- سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم ون ڈے، سوریا کمار ٹی20 میں پہلی پوزیشن پر براجمان
- امریکی وزیر خارجہ کی فلسطینی صدر سے ملاقات
- معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی
- پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کے باعث چائے کی پتی کی قلت کا خدشہ
- پاکستان میں مہنگائی نے 47 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
- میرے شوہر کو جیل میں دہشتگروں کیساتھ رکھا گیا ہے، اہلیہ فواد چوہدری
- الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ فواد چوہدری کی ضمانت منظور
- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
مسئلہ کشمیر کا حل خطے میں پائیدار امن کے لئے نا گزیر ہے، آرمی چیف

پاک فوج بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف۔ فوٹو فائل
کاکول: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل کے پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، پاک فوج ملکی اتحاد کی علامت ہے اور ہم ہر قسم کی آفت اور مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آپریشن ضرب عضب ایک نظریہ بن چکا ہے، ہم نے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر کے رکھ دیا ہے اور ہم ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ ہم پر امید ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں اپنا گھر بار چھوڑنے والے جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں گے۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے حل کے سا تھ منسلک ہے، مسئلہ کشمیر کو وہاں کی عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے، پاک فوج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پاک فوج ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہم نے وطن عزیز کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے اور اس مقصد کے لئے ہم اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
آرمی چیف نے فوج میں شامل ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امید ہے کہ نئے نواجون دنیا بھر میں پاک فوج کا نام بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور پاک فوج کے مقاصد کو آگے بڑھائیں گے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 1200 کیڈٹس نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی جن میں سے 45 کا تعلق دوست ممالک سے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔