باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایف سی کے 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اکتوبر 2014
زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے فوٹو: فائل

زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیاہے فوٹو: فائل

باجوڑ ایجنسی: سلار زئی میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایف سی کے 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں واٹر ٹینکر ایف سی اہلکاروں کے لئے پانی لے کر جارہا تھا کہ ملا سید کے قریب ٹینکر سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد سے ٹکرا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹینکر مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں سوار 2 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے شہدا کے جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں بھجوانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کو انتہائی سخت کرکےسرچ آپریشن کیاجارہا ہے تاہم اب تک فورسز نے کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔