اقوام متحدہ بھارتی جارحیت ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے پاکستان

بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پر امن اور پائیدار حل چاہتے ہیں، مسعود خان


ویب ڈیسک October 18, 2014
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے بان کی مون سے ملاقات کی۔ فوٹو؛ فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے بان کی مون سے ملاقات کی اور لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔


پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب مسعود خان نے نیویارک میں بان کی مون سے ملاقات کی اور انہیں لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا پر امن حل چاہتا ہے اور اس حوالے سے اقوام متحدہ بھارتی جارحیت رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے 30 ستمبر سے لائن آف کنڑول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزکی کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 12 پاکستانی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں