آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اکتوبر 2014
اکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل

اکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے رضا حسن، سمیع اسلم اور عطا اللہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے، مصباح الحق ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یونس خان، توفیق عمر، محمد حفیظ، احمد شہزاد، حارث سہیل، سرفراز احمد، شان مسعود، محمد طلحہ، اسد شفیق، اظہر علی، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، راحت علی، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔