پولیس کے چھاپوں میں دہشت گرد سمیت32ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 19 اکتوبر 2014
ملزمان کے قبضے سے2 دستی بم،ایک کلاشنکوف،12 ہتھیاراور منشیات برآمد  فوٹو: فائل

ملزمان کے قبضے سے2 دستی بم،ایک کلاشنکوف،12 ہتھیاراور منشیات برآمد فوٹو: فائل

کراچی: پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مقابلوں کے بعد ایک دہشت گرد سمیت 32 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں91 چھاپہ مار کارروائیوں اور 2 مقابلوں کے بعد مجموعی طور پر 32 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے2 دستی بم ، ایک کلاشنکوف ،12 ہتھیار اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔