عالیہ بھٹ کی شارٹ فلم ’’گوئنگ ہوم‘‘ میں عمدہ پرفارمنس، اداکارہ کی کامیاب فلمیں اسٹار باکس آفس ایوارڈ میں شامل

شوبز ڈیسک  پير 20 اکتوبر 2014
بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے ساتھ عالیہ بھی ایوارڈز کی دوڑ میں آگئی ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے ساتھ عالیہ بھی ایوارڈز کی دوڑ میں آگئی ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی اور کامیاب اداکارہ عالیہ بھٹ نے مشہور ڈائریکٹر وکاس بہل کی نئی شارٹ فلم ’’گوئنگ ہوم ‘‘ میں بطور ہیروئن عمدہ پرفارمنس دی ہیں۔

یہ یقیناً ایک تصوراتی طور پر بننے والی شارٹ فلم ہے اور اس فلم میں جو شارٹ دکھائے جا رہے ہیں اس کے لیے کئی ایک نے کاسٹ کے لیے کوششیں بھی کی تھیں۔ اس شارٹ فلم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ ایک معصوم سی لڑکی کے لیے خالی سڑک پر اپنے گھر کی طرف روانہ ہوتی ہے اور رستے میں اس کی گاڑی خراب ہو جاتی ہے ‘ اس دوران ایک اور کار اس کے پاس سے گزرتی ہے جس میں 5 افراد سوار ہوتے ہیں‘ وہ اکیلی لڑکی دیکھ کر اپنی وحشیانہ نیت سے رک جاتے ہیں۔ اس فلم کے سین بہت ہی عمدہ ہیں اور یہ فلم سسپنس اور تھرل سے بھی بھرپور ہے۔

اس کے بعد وہ پانچوں افراد اپنی کار سے اترتے ہیں اور پھر اس لڑکی کے ساتھ کیا ہوتا ہے یہ تو اس شارٹ فلم کو دیکھ کر ہی پتہ چلے گا۔  وکاس بہل نے حال ہی میں کامیاب فلم ’’کوئین ‘‘ کی بھی ہدایتکاری کی ہے اور اب ان دنوں وہ نئی فلم ’’شاندار‘‘ کو ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس میں مرکزی کردار میں بھی عالیہ بھٹ ہی ہیں اور اس کے ساتھ ہیرو شاہد کپور کو لیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسٹار باکس آفس انڈیا ایوارڈ میں سال کی کامیاب ترین فلموں کو ایوارڈز سے نوازا جا رہا ہے جن میں بڑے بڑے اسٹارز جیسا کہ شاہ رخ خان‘ سلمان خان‘ امیتابھ بچن‘ دپیکا پڈوکون‘ ارجن کپور‘ فرحان اختر‘ کاجول اور سینئر اداکار جیسا کہ جتندر اور رندھیر کپور کی فلمیں شامل ہیں تو ان میں عالیہ بھٹ کا بھی نام سامنے آیا ہے جس نے رواں برس 2014ء میں کامیاب فلمیں دی ہیں۔ اس رنگین شام میں پریانکا چوپڑا‘ شردھا کپور اور عالیہ بھٹ کو بھی سلمان خان‘ شاہد کپور اور اکشے کمار کے ساتھ پرفارمنگ کو دیکھا گیا۔

کنگ خان شاہ رخ خان بھی اس موقع پر اپنی نئی فلم ’’ہیپی نیو ایئر‘‘ کی پوری ٹیم کے ساتھ موجود تھے جب کہ اس شام کی ہائی لائٹ میں سلمان خان کی طرف سے بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا جنہوں نے اپنی پرفارمنس میں ’’کک‘‘ تا ’’جے ہو‘‘ تک میں متاثر کن پرفارمنس دکھائی۔

اس رنگین شام میں شو کے دوران نوآموز اداکارہ عالیہ بھٹ نے حاضرین کو اپنے نئے لطیفہ سے بھی محظوظ کیا جو کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی مصروفیت میں ایک پہچان رکھتی ہیں۔ بگ بی امیتابھ بچن نے بھی اپنی ایک ٹانگ کے ساتھ مخصوص ڈانس میں اپنے سدا بہار گانے جمعہ چما دے دو پر اکشے کمار کے ساتھ پرفارم کیا جب کہ دیگر اداکار جن میں پاکستانی اسٹار علی ظفر‘ ایوشمان کھرانہ اور ارجن کپور بھی ان کے ساتھ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔