دیا مرزا نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں

شوبز ڈیسک  پير 20 اکتوبر 2014
ساحل سنگھا دیا مرزا کے بزنس پارٹنر ہیں اور دونوں نے رواں برس کے آغاز پر نیویارک میں منگنی کی تھی۔ فوٹو: فائل

ساحل سنگھا دیا مرزا کے بزنس پارٹنر ہیں اور دونوں نے رواں برس کے آغاز پر نیویارک میں منگنی کی تھی۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی اداکارہ دیا مرزا ہفتے کو پیا گھر سدھار گئیں، انھوں نے اپنے بزنس پارٹنر ساحل سنگھا کے ساتھ شادی کی ہے جس کی تقریب نئی دہلی میں ہوئی۔

ان کی شادی کی چار روزہ تقریبات اپنے اختتام کو پہنچ گئی تو اس موقع پر دیا مرزا نے اپنے سنگیت اور مہندی کی تقریبات کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی ہیں۔ سابق مس ایشیا کی شادی کی تقریب نئی دہلی کے ہوٹل میں ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

ساحل سنگھا دیا مرزا کے بزنس پارٹنر بھی ہیں اور دونوں کی دوستی پانچ سال پرانی ہے‘ دونوں نے رواں برس کے آغاز پر نیویارک میں منگنی کی تھی اور ہفتے کے دن آریہ سماج ویڈنگ تقریب گھیتورنی میں فارم ہائوس میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر اگرچہ دیا مرزا ریتو کمار کے ڈیزائن کردہ شاہی لباس میں تھیں تو دوسری طرف دولہا ساحل سنگھا بھی رگھووندر راٹھور کے تیار کردہ لباس میں بہت خوش وضع نظر آ رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔