نیہا دھوپیا نے نابینا افراد کیلیے آڈیو فوڈ مینیو سسٹم لانچ کر دیا

نیٹ نیوز  پير 20 اکتوبر 2014
 خوش ہوں کہ خصوصی افراد کے لئے کوئی اسپیشل چیز لانچ کی ہے، نیہا دھوپیا۔  فوٹو: فائل

خوش ہوں کہ خصوصی افراد کے لئے کوئی اسپیشل چیز لانچ کی ہے، نیہا دھوپیا۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے نابینا افراد کے لیے آڈیو فوڈ مینیو سسٹم لانچ کر دیا۔ نیہا دھوپیا نے ممبئی کے مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کے دوران نابینا افراد کے لیے آڈیو فوڈ مینیو سسٹم لانچ کر دیا۔

اداکارہ نے اس موقع پر کہا کہ انھیں خوشی ہے کہ انھوں نے خصوصی افراد کے لیے کوئی چیز لانچ کی ہے۔ اس سسٹم کے ذریعہ نابینا افراد کو مینیو ملنے پر ویٹر سے مینیو کارڈ پر لکھی اشیاء کو پڑھنے کی مدد نہیں لینی پڑے گی جس میں کافی وقت کے ساتھ دقت بھی ہوتی ہے۔ اب یہ آڈیو فوڈ مینیو سسٹم ان کی مدد کرے گا اور روہ اپنی من پسند چیزیں بروقت آرڈر کر سکیں گے۔ اس موقع پر نیہا کے ہمراہ دیویندو شرما اور ادیتی شرما بھی موجود تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔