ہمایوں سعید تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں زخمی

ویب ڈیسک  پير 20 اکتوبر 2014
ہمایوں سعید اور ان کے ساتھیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔  فوٹو؛فائل

ہمایوں سعید اور ان کے ساتھیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ فوٹو؛فائل

بینکاک: پاکستانی اداکار اور فلم ڈائریکٹر ہمایوں سعید تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ہمایوں سعید اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں اچھی لوکیشن تلاش کررہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی ٹیم کے افراد زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کےلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ہمایوں سعید آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ”ملک“ پر کام کررہے جس میں وہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کا کردار ادا کریں گے۔ حال ہی میں اس فلم کا 3 منٹ کا ایک ٹریلر بھی ریلیز ہوا ہے جس میں میں ہمایوں سعید کی پرفارمنس کو فلم بینوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔