بھارتی بزنس مین نے اپنے 1200ملازمین کو مکان، کاریں اورہیرے ہی تحفے میں دے ڈالے

ویب ڈیسک  پير 20 اکتوبر 2014
کمپنی نے جو ٹارگٹ رکھا  تھا اسے حاصل  کر لیا  گیا اوریہ سب ملازمین کی محنت کی بدولت ہوا، ساؤجی دھولکیا

کمپنی نے جو ٹارگٹ رکھا تھا اسے حاصل کر لیا گیا اوریہ سب ملازمین کی محنت کی بدولت ہوا، ساؤجی دھولکیا

سورت: آج کے اس دورمیں جب ہر انسان اپنی دولت کو بڑھانا چاہتا ہے ایسے سخی دل لوگ بھی ہیں جو اپنی دولت لوگوں میں بانٹ رہے ہیں اورایسا ہی دیکھنے میں آیا بھارت میں جہاں ہیروں کے تاجر نے اپنے ملازمین میں تحفے کے طور پر کاریں، ہیرےاور مکان کے شاندار تحفے دے کر کمال دریا دلی کا مظاہرہ کیا۔

ہیروں کی برآمد کے لیے مشہور بھارتی شہرسورت میں قائم کمپنی کے مالک ساؤجی دھولکیا نے ایک تقریب میں 491 کاریں، 525 ہیرے اور 200 گھروں کا تحفہ اپنے 1200  ملازمین کے نام کردیا اور ان تحفوں کی کل مالیت 80 لاکھ امریکی ڈالر ہے جب کہ  یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ ساؤجی نے اپنے ملازمین میں اتنے قیمتی تحفے تقسیم کئے  بلکہ وہ 2012 سے اسی طرح کی دریا دلی کا مظاہرہ کرچکے ہیں اوراس وقت انہوں نے 72 کاریں اپنے ملازمین کے نام کی تھیں۔

دھولکیا کا کہنا تھا کہ کمپنی نے جو ٹارگٹ رکھے  تھے اسے حاصل  کر لیا  گیا اوریہ سب ملازمین کی محنت کی بدولت ہوا اس لیے وہ اس نفع میں شرکت کے بھی برابرکے حق دار ہیں اور اگر ملازمین خوش رہیں گے تو کمپنی مزید ترقی کرے گی جب کہ اس موقع پر ملازمین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔