- کراچی کنگز کا اسٹیرئنگ تبدیل، جارحانہ کرکٹ سے منزل تک رسائی کی خواہش
- ٹیوشن سینٹرز: فوائد اور نقصانات
- نو عمر لڑکیاں ورزش کرنے سے توجہ کو بہتر بنا سکتی ہیں
- سائنس دانوں نے پانی سے مشابہ برف بنالی
- آئی ایم ایف بجلی ٹیرف 50 فیصد بڑھانے پر بضد، حکومت 20 سے33 بڑھانے پر آمادہ
- فلپائن میں ’پیاز‘ ایک روز کے لیے کرنسی بن گئی
- 15 کروڑ سے زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ترسیلات زر5.686 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں
- غیرملکی کرنسیوں کی انسداد اسمگلنگ، سی اے اے کے شعبہ کارگو میں بوتھ قائم کرنے کا فیصلہ
- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
جامعہ کراچی میں داخلوں کے انٹری ٹیسٹ این ٹی ایس کے سپرد، بی کام میں اردو کا مضمون بحال

شعبہ فوڈ اینڈ سائنس میں بھی داخلے انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گے،بی کام کے نصاب میں 8 سال بعد اردوکا مضمون لازمی قرار دیدیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
کراچی: جامعہ کراچی نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے بیچلرز اور ماسٹرز کے داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ایک بار پھر این ٹی ایس کے سپرد کردیے ہیں، ٹیسٹ کے حامل تمام شعبوں میں داخلہ ٹیسٹ این ٹی ایس سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جامعہ کراچی نے8 سال بعد بی کام کے نصاب میں اردوکا مضمون بحال کردیا ہے بی کام کے نصاب میں اردولازمی قراردے دی گئی ہے یہ فیصلے جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کیے گئے جو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصرکی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں کالجوں کے ڈگری پروگرام میں تھرڈ ڈویژن بحال کرنے کا فیصلہ موخرکردیا گیا جس سے تھرڈ ڈویژن کی متوقع بحالی کے فیصلے کے منتظر طلبا میں مایوسی پھیل گئی۔
جامعہ کراچی کی اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 2015کے ٹیسٹ کے حامل شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروس سے کرائے جائیں گے جبکہ اس سال یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ اینڈ سائنس میں داخلے بھی انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔
اجلاس میں شعبہ فارمیسی میں ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس60 سے کم کرکے50 کردیے گئے اور اس سال تمام شعبوں میں ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 مقرر کیے گئے ہیں یاد رہے کہ گزشتہ سال فارمیسی میں ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 60 ہونے کے سبب شعبہ فارمیسی میں ایوننگ پروگرام کی کئی نشستیں خالی رہ گئی تھیں جس کے بعد جامعہ کراچی نے نشستیں پرکرنے کے لیے کم نمبروںکے حامل طلبا کو بھی داخلے دیے تھے۔
اکیڈمک کونسل نے شعبہ اردوکے بورڈ آف اسٹیڈیزکی تجویز پر بی کام کے نصاب میں اردوکا مضمون دوبارہ شامل کرنے کی منظوری دے دی اس فیصلے پر عمل آئندہ تعلیمی سال سے ہوگا یاد رہے کہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے دورمیں یونیورسٹی کے شعبہ کامرس کی تجویز پر بی کام کے نصاب سے اردوکا مضمون نکال دیاگیاتھا جسے اب دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔