- پیپلزپارٹی امیدوار نثار کھوڑو بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- شاہد خاقان عباسی پارٹی کا اثاثہ ہیں، جلد ملاقات کروں گی، مریم نواز
- پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے
- (ن) لیگ نے شاہد خاقان عباسی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی
- کراچی میں خواتین کیلیے پنک بس سروس کا افتتاح
- یوٹیلیٹی اسٹورز پرمتعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
- آئی ایم ایف کی ایک اور شرط قبول، حکومت کا بجلی مزید مہنگی کرنیکا فیصلہ
- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- دہشتگردوں کو کون واپس لایا؟کس نے کہا تھا یہ ترقی میں حصہ لینگے، وزیراعظم
- یورپی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کا سدباب کریں؛ سعودی عرب
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
مچل جونسن کا خوف: دبئی میں اسپن وکٹ بنے گی؟

گذشتہ سال دورہ بھارت کے موقع پر کینگروز کی اسپین بولنگ کے مقابل کمزوریاں کھل کر سامنے آگئی تھیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
دبئی: پاکستان مچل جونسن کے خوف سے دبئی ٹیسٹ کیلیے اسپن وکٹ کا انتخاب کرے گا۔
میزبان ٹیم ناتجربہ کار سلو بولرزکے باوجود کینگروز کا اسپین جال سے شکار کرنے کو ترجیح دے گی، کئی مبصرین خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ میلبورن سے تعلق رکھنے والے کیوریٹر ٹونی ہیمنگ ایک ایسی پچ تیار کرسکتے ہیں جس پر دنیا کے مہلک ترین پیسرز میں سے ایک مچل جونسن اتنی تباہی مچائیں کہ پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سنبھلنا مشکل ہوجائے، دوسری طرف میزبان ہونے کے ناطے پی سی بی کو اپنی مرضی کی وکٹ منتخب کرنے کا حق حاصل ہے لہذا اسپن پچ ہی بننے کی توقع روشن ہوگی، گذشتہ سال کینگروز کی اسپین بولنگ کے مقابل کمزوریاں کھل کر سامنے آگئی تھیں جب دورئہ بھارت میں میزبان ٹیم نے 4-0 سے کلین سوئپ کیا۔
پاکستان اے ٹیم کیخلاف پریکٹس میچ میں بھی آسٹریلوی بیٹسمین سلو بولرز کا سامنا کرتے ہوئے پریشان نظر آئے اور 153رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اگرچہ مصباح الحق کو سعید اجمل جیسے اسپنر کی خدمات حاصل نہیں ہیں، اس کے باوجود پاکستان کی خواہش ہوگی کہ ذوالفقاربابر، یاسر شاہ اور محمد حفیظ کینگروز کو جال میں پھنسانے میں کامیاب ہوجائیں، دوسرا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کمزور بیٹنگ لائن مچل جونسن کے وار سہنے کے قابل ہوجائے گی، شارجہ میں کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے راحت علی، محمد طلحہٰ اور عمران خان نے ریورس سوئنگ سے کینگروز کو پریشان کیا، مچل جونسن بھی اس فن میں مہارت رکھتے ہیں تاہم ان کو ہوا میں نمی برقرار رہنے کی دعا کرنا ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔