لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو سی این جی پرجنرل سیلز ٹیکس کی وصولی سے روک دیا

ویب ڈیسک  منگل 21 اکتوبر 2014
حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، درخواست گزار فوٹو : فائل

حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، درخواست گزار فوٹو : فائل

راولپنڈی: لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو سی این جی پر جنرل سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے سی این جی پر جی ایس ٹی وصول کئے جانے کے خلاف سی این جی مالکان کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت صدارتی آرڈیننس کے تحت جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کرسکتی، یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے،عدالت حکومت کو جی ایس ٹی لینے سے نہ صرف روکے بلکہ اب تک لیا گیا تمام ٹیکس بھی واپس کرے۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد جی ایس ٹی کے نفاذ کا حکم معطل کر تے ہوئے وفاق اور اوگرا سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔