- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
- سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
- کراچی میں پراسرار جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
طاہرالقادری والد صاحب کی طرح اور عمران خان ماموں ہیں ان کی بات کا برا نہیں مناتا، گلوبٹ

اپنے وکلا اور عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، گلو بٹ فوٹو: ایکسپریس نیوز/ فائل
لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن سے شہرت پانے والے گلو بٹ کہتے ہیں کہ طاہر القادری اس کے والد کے برابر جبکہ عمران خان ماموں ہیں اور اگر والد یا ماموں کچھ کہہ دیں تو اس کا برا نہیں منانا چاہئے۔
لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ایوب مات نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران تحریک منہاج القرآن کے مرکزی دفتر کے باہر توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اے ایس آئی منیر پر جرح ہوئی جس کے بعد عدالت نے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت میں مزید گواہان کو طلب کرلیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ کے وکلا کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے ان کے وکلا کے خلاف مقدمے کی درست تفتیش نہیں کی لیکن انہیں امید ہے کہ گلو بٹ باعزت بری ہوجائیں گے۔
اس موقع پر گلو بٹ کا کہنا تھا کہ وہ کوئی بدمعاش نہیں، گلو بٹ کا دوسرا نام پاکستان ہےاور پاکستان کا دوسرا نام گلو بٹ ہے، اسے اپنے وکلا اور عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا سے بھی مطمئن ہے، ڈاکٹر طاہر القادری سے اس کی کوئی لڑائی نہیں بلکہ وہ تو اس کے محسن اور والد صاحب جیسے ہیں۔ اگر والد بیٹے کو یاد کرے تو کوئی بات نہیں، اس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس کے ماموں ہیں اور اگر بھانجے کے بارے میں وہ کچھ کہتے ہیں تو اس کا برا نہیں ماننا چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔