حکومت محرم کے بعد ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی، عمران خان

 منگل 21 اکتوبر 2014
نیا پاکستان بنانا اتنا آسان نہیں لیکن کارکن سن لیں اس امتحان میں ہر صورت کامیاب ہونا ہے، 
عمران خان۔ فوٹو: فائل

نیا پاکستان بنانا اتنا آسان نہیں لیکن کارکن سن لیں اس امتحان میں ہر صورت کامیاب ہونا ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ محرم الحرام آنے کے باوجود ہم اسلام آباد سے نہیں جائیں گے جب کہ محرم کے بعد حکومت ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے استعفے کے بغیر کنٹینر سے نہیں نکلوں گا، محرم آنے کےباوجود یہاں سے نہیں جائیں گے، محرم کے لیے زبردست پلان بنالیا ہے اور محرم کے بعد حکومت ہمارا دباؤ برداشت نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جائیں گے،جعلی اسمبلیوں کو نہیں مانتے ہمارے استعفے فوری منظور کیے جائیں جبکہ نیا پاکستان بنانا اتنا آسان نہیں لیکن کارکن سن لیں اس امتحان میں ہر صورت کامیاب ہونا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔