میر پور خاص میں مچھلی کا شکار کرنیوالے 2 لڑکے خود موت کا شکار ہوگئے

ایکسپریس نیوز ڈیسک  جمعرات 23 اکتوبر 2014
تھامس آباد کا 15 سالہ مزمل پاؤں پھسلنے سے تالاب میں جا گرا جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے12 سالہ فہد بھی ڈوب گیا۔  فوٹو : فائل

تھامس آباد کا 15 سالہ مزمل پاؤں پھسلنے سے تالاب میں جا گرا جسے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے12 سالہ فہد بھی ڈوب گیا۔ فوٹو : فائل

میر پور خاص: میرپورخاص شوگر مل کے قریب تالاب میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے 2 کم عمر طالب علم ڈوب کر جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق تھامس آباد کے رہائشی 12 سالہ فہد علی ولد جاوید اقبال اور 15 سالہ مزمل ولد نعیم الدین مچھلی پکڑنے میرپورخاص شوگر ملز کے قریب واقع تالاب پر گئے جہاں مزمل پاؤں پھسلنے کے باعث تالاب میں جا گرا جسے بچانے کیلیے فہد نے اس کا ہاتھ تھاما تو وہ بھی تالاب میں جا گرا، تاہم مقامی افراد انہیں بچانے کیلیے تلاب میں کو دے لیکن ریت میں پھنس جانیکی وجہ سے دونوں بچوں کی موت واقع ہو گئی۔

تالاب ٹی ایم اے میرپورخاص کی زیر نگرانی ہے جہاں کوئی بھی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے اورنہ ہی وہاں چوکیدار موجود تھا۔ مذکورہ تالاب میں شہر سے عموماً نوجوانوں کی ٹولیاں مچھلی پکڑنے آتی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے زونل انچارج مجیب الحق، حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی و دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔