- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
حساس مقامات اور تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جائے، کمشنر
کراچی: سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر کے حساس مقامات کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔
حساس مقامات پر اندورنی تحفظ کے ذمے دار متعلقہ ادارے جبکہ بیرونی تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے، ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے حساس تنصیبات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت میں کیا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملیر،پولیس پورٹ قاسم، ایپزا، پی ایس او، فوٹکو، سول ایوی ایشن، بن قاسم ایسوسی ایشن، پارکو، او سی اے سی، پیپکو، بی ٹی سی ایل، پاکستان اسٹیل، او او ٹی سی ایل کے سیکورٹی افسران نے شرکت کی،کمشنر نے کہا کہ حسا س تنصیبات اور مقامات کی حفاظت کیلیے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس کی طرز پر وائٹل انسٹالیشن سیکورٹی فورس کی ضرورت ہے، ضلع ملیر میں حساس ادارے اور تنصیبات واقع ہیں۔
اداروں کے سیکورٹی سربراہ اندرونی تحفظ کا مکمل انتظام کریں،اجلاس میں سول ایوی ایشن کے چیف سیکورٹی افسر نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے قریب سے تجاوزات ختم کرکے 5 داخلی راستے بند کردیے گئے ہیں، کمشنر نے کہا کہ ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے پاس مکانات اور تجاوزات ختم کردیے جائیں، دریں اثنا کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ فرض شناس اورمحنتی افسران اور ملازمین کی بدولت کمشنر آفس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے،ملازمین کی بہترین کارکردگی پر کمشنر آفس اب لوگوں کی امیدوں کا مرکز بن گیا ہے انھوں نے کمشنر آفس کے ملازم سجاد علی خان کو مہینے کا بہترین ملازم قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔