- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم نے کراچی حقوق کے حصول کیلیے دھرنے کی کال دے دی
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیار شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
کوئٹہ میں سبزی منڈی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز
کوئٹہ: ہزار گنجی کے علاقے میں سبزی منڈی کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جبکہ واقعے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبری منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 نا معلوم مسلح افراد نے منی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے سبزی فروش تھے اور ان کا تعلق ہزارہ قبائل سے ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہزار گنجی میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل شہرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دیتے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل بلوچستان کے علاقے حب میں ساکران روڈ پر بھی فائرنگ کر کے پولٹری فارم کے 8 ملازمین کو قتل کر دیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔