- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
اسلام آباد میں تاریخ کا طویل ترین مجرا سجانے والوں کو شرم آنی چاہئے، مولانا فضل الرحمان

طویل ترین دھرنے کے دعویدارسن لیں کہ دھرنے دن میں دیئے جاتے ہیں رات کو دھرنے نہیں بلکہ مجرے ہوتے ہیں، سربراہ جے یو آئی، مولانا فضل الرحمان، فوٹو: روزنامہ ایسکپریس
کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں دھرنے کے نام پر فحاشی اور عریانی کے وہ مناظر ہیں جو مغربی تہذیب کی نمائندگی کررہے ہیں جب کہ تاریخ کا طویل ترین دھرنا دینے کے دعویدارسن لیں کہ دھرنے دن میں دیئے جاتے ہیں رات کو دھرنے نہیں بلکہ مجرے ہوتے ہیں اس لیے اسلام آباد میں تاریخ کا طویل ترین مجرا سجانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔
کوئٹہ میں جے یو آئی (ف) کے تحت مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئٹہ میں ہمارے جلسے کو سبوتاژ کرنے کے لیے خون کی ہولی کھیلی گئی لیکن جمعیت کے کارکنوں کو موت سے نہیں ڈرایا جاسکتا، عوام نے بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کرکے اسے ناکام کرنے کی سازش کو ہی ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور مغرب دنیا کی سیاست پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے حکمت عملی بنا رہے ہیں اور مغربی غلبے کے لیے بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دینا ان کا ایجنڈا ہے جب کہ اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں دھرنوں کے نام پر جو مناظر ہیں وہ اسی مغربی ایجنڈے کی نمائندگی کررہے ہیں یہ لوگ فحاشی اور عریانی کے پھیلا کر اسلامی تہذیب کو ہم سے چھیننا چاہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں دھرنے کے نام پر فحاشی کے مناظر پوری قوم نے دیکھ لیے ہیں، یہ لوگ ہماری نئی نسل سے حیا اور نوجوان لڑکیوں سے سروں سے دوپٹا چھین کر انہیں عریانی کی طرف لے جارہے ہیں، قوم نے سب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے، یہ لوگ دھرنا نہیں دے رہے تھے بلکہ قدرت کی طرف سے بے نقاب ہورہے تھے، تاریخ کا سب سے طویل دھرنا دینے کا دعویٰ کرنےوالے سن لیں دھرنے کو دن کو دیئے جاتے ہیں رات کو دھرنے نہیں بلکہ اس کےنام پر مجرے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو گند پھیلایا گیا وہ کبھی نہیں دیکھا، تاریخ کا طویل ترین مجرا سجانے والوں کو شرم آنی چاہئے وہ خدا کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی(ف) کا کہنا تھا کہ مصطفوی انقلاب کی باتیں کرنے والے آج انقلاب روس اور فرانس کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، قوم کو کس طرف لے جایا جارہا ہے، یہ لوگ مغربی ایجنڈے پر پاکستان میں ایسی عبادت گاہیں کھولنا چاہتے ہیں جہاں مسجد کا تصور ختم ہوجائے، ہم بہتر رویوں کے حق میں ہیں لیکن اپنی مذہبی شناخت کو ختم کرنے پر کسی صورت تیار نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے لیکن جنگ امت مسلمہ کی ضرورت نہیں ہے، ہم اسلام آباد کے دھرنے والوں کے ایجنڈے کو جانتے ہیں آج کے حالات واقعات ہمارے نظریے کی تائید کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔