- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
بیرونی ادائیگیوں کے بعد سرکاری زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
کراچی: مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی مد میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 9کروڑ48لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی تاہم مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 17اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 12کروڑ38لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 55 کروڑ38لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 67کروڑ76لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 9 کروڑ48لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 88 کروڑ 21لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 8 ارب 78 کروڑ 73لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 43کروڑ59لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 46 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، گزشتہ ہفتے کے دوران قابل زکر انفلوز نہیں دیکھے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔