بیرونی ادائیگیوں کے بعد سرکاری زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

بزنس رپورٹر  جمعـء 24 اکتوبر 2014
مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی مد میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے باعث ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 9کروڑ48لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی تاہم مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 17اکتوبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 12کروڑ38لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4ارب 55 کروڑ38لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 67کروڑ76لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر 9 کروڑ48لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 88 کروڑ 21لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 8 ارب 78 کروڑ 73لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ارب 43کروڑ59لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 13 ارب 46 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، گزشتہ ہفتے کے دوران قابل زکر انفلوز نہیں دیکھے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔